20 اکتوبر، 2024، 7:09 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85634026
T T
0 Persons

لیبلز

اسلام آباد میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے

اسلام آباد – ارنا – فلسطین کے حامیوں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کو فلسطینی مجاہدین کی حمایت اور امریکا نیز اسرائيل کی مخالفت میں سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کئے

 ارنا کے مطابق آج اسلام آباد میں شہید اسماعیل ہنیہ، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید یحیی سنوار سے تجدید عہد کے لئے اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

اسلام آباد میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے

 اس ریلی میں مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ  سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری اور سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مظآہرین سے خطاب میں اسلامی دنیا کے حکام سے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور استقامتی محاذ کے مجاہدین کی پیروی کریں۔

اسلام آباد میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے

مقررین نے اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصراللہ اور یحیی سنوار پر دہشت گردانہ حملوں سمیت غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس عظیم الشان ریلی میں غزہ اور لبنان کے ساتھ یک جہتی  اور امریکا و اسرائیل سے برائت اور نفرت کا اعلان کیا گیا۔

ریلی کے شرکا نے امریکا مردہ باد اور اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگائے اورغزہ و لبنان کے خلاف جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

  گزشتہ روز بھی پاکستان میں فلسطین کے حامیوں نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید یحیی سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم نیز امریکا اور اس  کے حامیوں کی جانب سے اس غاصب حکومت کی بے دریغ حمایت کی مذمت کی تھی۔  

اسلام آباد میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .